Thursday, April 25, 2024

بھارت میں پچھلے3سال کےدوران جہیزکےمعاملےپر 25ہزارعورتیں قتل

بھارت میں پچھلے3سال کےدوران جہیزکےمعاملےپر 25ہزارعورتیں قتل
May 1, 2016
  نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں پچھلے تین سال کے دوران جہیز کے معاملے پر 25ہزار عورتوں کو قتل کردیا گیا،بھارتی پارلیمنٹ  میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ  جہیز   کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین کے باوجود  روزانہ بائیس نئی نویلی دلہنیں اس معاملے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی پارلیمان میں جہیز کے لین دین پر جھگڑوں کی بنا پر ہونیوالی اموات کے بارے میں اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ دوہزار بارہ سے چودہ تک جہیز کے جھگڑے پر پچیس ہزار نو بیاہتا دلہنوں کی اموات ہوئیں۔ نیشنل کرائم بیورو کے ریکارڈ کے مطابق سنہ 2012 میں 8,233 ، سنہ 2013 میں 8,083 اور 2014 میں 8,455 نئی شادی شدہ خواتین موت کا شکار ہوئی۔ ان تین برسوں میں جہیز  مانگنے کے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات درج  ہوئے ،، نوے کی دہائی تک  ہر سال ہزاروں خواتین کو جہیز کیلئے ہلاک کر دیا جاتا تھا  لیکن سخت قانون سازی اور جہیز کیخلاف تشہیری مہموں سےصورتحال کسی حد تک تبدیل ہوئی ہے لیکن یہ لعنت اب بھی موجود ہے۔