Friday, April 19, 2024

بھارت میں پولیس افسر سے زیادہ گائے کی موت کو اہمیت دی جاتی ہے، نصیر الدین شاہ

بھارت میں پولیس افسر سے زیادہ گائے کی موت کو اہمیت دی جاتی ہے، نصیر الدین شاہ
December 22, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر ہندو انتہا پسند جماعتوں کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہا بھارت میں پولیس افسر سے زیادہ گائے کی موت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا۔ ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے گزشتہ ماہ ضلع بلند شہر میں پرتشدد مظاہروں کا حوالہ دیا جس میں گائے کی موت کیخلاف احتجاج کے دوران بلوائیوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سبودھ کمار سنگھ ہلاک ہو گئے تھے ۔ نصیر الدین شاہ نے کہا  شدت پسندی کے جن کو واپس بوتل میں ڈالنے میں بہت وقت لگے گا۔ بھارتی اداکار کا مزید کہنا تھا وہ اپنے بچوں کو لے کر کافی فکرمند ہیں۔ معلوم نہیں کب کون بچوں کو پکڑ کر پوچھ لے تمھارا مذہب کیا ہے؟۔ نصیر الدین شاہ کی جانب سے سچ بولنے پر حکومتی جماعت بے جے پی اور دیگر انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے اور انہیں غدار قرار اور کانگریس کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے دھمکانا شروع کر دیا تاہم اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے فکرمند شہری کے طور پر یہ بات کی۔