Tuesday, May 7, 2024

بھارت میں پر اسرار بیماری پھیل گئی ، ایک شخص ہلاک ، سینکڑوں متاثر

بھارت میں پر اسرار بیماری پھیل گئی ، ایک شخص ہلاک ، سینکڑوں  متاثر
December 8, 2020

نئی دہلی (92 نیوز)کورونا وائرس جیسی موذی وبا کیساتھ اب بھارت میں ایک نا معلوم بیماری نے گھر کر لیا، پراسرار بیماری سے اب تک ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے ، اسکے علاوہ سیکڑوں مریض اس میں مبتلا ہیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں  پراسرار اورجان لیوا بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آلودہ پانی کو  اس پراسرار بیماری کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

پانی میں آلودگی کی وجہ سے آندھر پردیش میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت حال  ہے لیکن  چیف میڈیکل افسر کے مطابق مختلف علاقوں میں پانی کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہیں ، یہ پراسرار بیماری صرف ایلورو کے شہری علاقوں تک ہی محدود نہیں متعدد دیہی علاقے بھی  اس سے متاثر ہورہے ہیں ۔

پیر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگموہن ریڈی نے ایلورو کے سرکاری اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کے دوران  ہر ممکن طبی امداد کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیار پورٹس کے مطابق یہ  پراسرار بیماری  ایک شخص کی جان لے چکی ہے اور متعدد زیر علاج ہیں ادھر ڈاکٹرز اس بیماری کی شناخت کرنے میں مصروف ہیں۔