Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں پارہ 50ڈگری کو چھونے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی، گرمی سے نجات کیلئے پوجاپاٹ

بھارت میں پارہ 50ڈگری کو چھونے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی، گرمی سے نجات کیلئے پوجاپاٹ
May 28, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) گرمی کی شدت نے بھارت کو گھیر لیا، گرمی سے ستائے شہری گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا پر گرم ہواو¿ں کو بھی پاکستان سے منسوب کیا جارہا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے پاکستان کے صوبہ سندھ سے آنے والی ہواو¿ں کو بھارت میں گرمی کا سبب قرار دیا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں پارہ پینتالیس ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا جبکہ کئی شہروں میں درجہ حرارت پچاس تک پہنچ گیا ہے۔ کئی شہروں میں لوگ بارش کیلئے منتیں مانگ رہے ہیں اور پوجاپاٹ کی جا رہی ہے۔