Tuesday, May 14, 2024

بھارت میں ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں گڑبڑ کرنے والے گروہ کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارت میں ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں گڑبڑ کرنے والے گروہ کا بھانڈا پھوٹ گیا
October 8, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں گڑبڑ کرنے والے گروہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ممبئی پولیس نے اسکینڈل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی طرح بھارتی ٹی وی چینل بھی جعلی شہرت کے بھوکے نکلے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے فراڈ ٹی آر پی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کر دیا۔ ممبئی پولیس کے کمشنر پر مبیر سنگھ کے مطابق یہ ٹھگوں کا گروہ ٹی آر پی کو مینوپلیٹ کر رہا تھا اور اس کے ذریعہ فرضی ایجنڈہ چلایا جارہا تھا۔ پولیس کمشنر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی چینلز ریپبلک ٹی وی، فکت مراٹھی اور بوکس سینما کی ریٹنگ کو مصنوعی انداز میں بڑھایا گیا۔ اس اسکینڈل میں 400 کروڑ روپیہ لگایا گیا۔ مبئی پولیس کمشنر نے کہا کہ پیسے دے کر بھارتی چینلز ٹی آر پی مینج کر رہے تھے جس میں ہنسا نامی کمپنی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ لوگوں کو ماہانہ کے حساب سے پیسے دئیے جاتے تھے اور ان سے کہا جاتا تھا کہ وہ کسی خاص چینل کو چلا کر رکھیں بھلے ہی وہ گھر میں ہوں یا نہ ہوں ۔ پولیس کمشنر پر مبیر سنگھ نے بتایا کہ ریپبلک ٹی وی کے بینک اکاونٹ کی جانچ ہو گی۔ ایڈورٹائزس سے ملے فنڈ کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔ ممبئی پولیس نے اس اسکینڈل میں ملوث چینل کے دو مالکان سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔