Thursday, March 28, 2024

بھارت میں ٹویٹر پر "سے نو ٹو وار" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت میں ٹویٹر پر "سے نو ٹو وار" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
February 27, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی عوام بھی جنگ کی بجائے امن کی بات کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر جنگ نہیں چاہیئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔ لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فوج کی کارروائی نے بھارتیوں کو سانپ سونگھا دیا۔ پہلے تو سرکار نے ڈھٹائی سے طیارہ گرنے کی تردید کی۔ جب پاک فوج گرفتار پائلٹوں کو میڈیا پر لائی تو نہ چاہتے ہوئے بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی محض ایک منٹ کی پریس بریفنگ میں کسی صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ ایل او سی پر جھڑپ، طیارہ گرنے اور پائلٹ کی گمشدگی کا اعتراف کیا اور چلتے بنے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستانی میڈیا پر دیکھتے ہی بھارتیوں کے اوسان خطا ہو گئے۔ کل تک جنگ کی دھمکیاں دینے والے امن کا راگ الاپنے لگے۔ بھارتی سوشل میڈیا پر سے نو ٹو وار، ابھی نندن ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ صارفین نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک سابقہ بھارتی ایئرفورس آفیسر رام پرکاش نے لکھا ہم نے دو مِگ 21 طیارے اور تین پائلٹ کھوئے۔ جو انڈین ایئر فورس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جنگ سےصرف عوام متاثرہوتی ہے ، سیاستدان نہیں۔ اپنی سیاست کیلئے ہمیں جنگ میں نہ دھکیلا جائے۔