Sunday, September 8, 2024

بھارت میں نچلی ذات کے ہندوﺅں کیلئے آزاد زندگی گزارنا بھیانک خواب بن گیا

بھارت میں نچلی ذات کے ہندوﺅں کیلئے آزاد زندگی گزارنا بھیانک خواب بن گیا
March 14, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں دلت لڑکے کو اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کرنا موت کے منہ میں لے گیا۔ بھارت میں دلتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر عالمی میڈیا پردلتوں کے حقوق کیلئے بات کرنے والے بنت سنگھ بھی بول چکے ہیں مگر مودی حکومت سب اچھا کا راگ الاپتی دکھائی دیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانیت دم توڑنے لگی، دلتوں کے لیے زمین تنگ پڑنے لگی۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چاقوو¿ں اور چھروں سے مسلح افراد نے بائیس برس کے دلت سنکار کو حملہ کرکے قتل کردیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دن کے وقت تین افراد نے ایک مصروف چوراہے پر 22 سالہ انجینئر سنکار اور ان کی اہلیہ 19 سالہ کوشلیا پر اچانک حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنکار شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو اس جوڑے کو سڑک پر گھسیٹتے اور ان پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پر لوگوں کا ہجوم کھڑا تماشا دیکھتا رہا۔ دلتوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے بنت سنگھ کو بھی ایسے ہی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جو اپنی آواز سے دنیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت میں نچلی ذات پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے جس پر پوری دنیا میں بھارت کی بدنامی ہو رہی ہے مگر مودی سرکار کو اس بدنامی کی بھی پروا نہیں۔