Friday, May 17, 2024

بھارت میں نظام صحت تباہ ہو چکا ، ریاست کہیں نظر نہیں آرہی ، واشنگٹن پوسٹ

بھارت میں نظام صحت تباہ ہو چکا ، ریاست کہیں نظر نہیں آرہی ، واشنگٹن پوسٹ
April 28, 2021

واشنگٹن (92 نیوز)بھارت میں ریاست نظر نہیں آرہی، بھارتی کورونا ٹائم بم ہے جوپورے خطے کیلئے خطرہ بن رہا ہے، عالمی جرائد کا بھارتی صورتحال پر اظہارتشویش۔۔آسٹریلوی میگزین نے لکھا مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے پورا خطہ اس تباہی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے بھارت میں  نظام صحت تباہ ہوچکا ہے ، ریاست کہیں نظر نہیں آرہی،صحتمند افراد ناقص نظام کی وجہ سےمررہے ہیں۔ امریکی اخبارکے مطابق گزشتہ روز سوا کروڑ کی آبادی والے دہلی میں انتہائی نگہداشت کےصرف 9بیڈ خالی تھے، ایمبولینسز،طبی آلات، آکسیجن اورعمومی دوا کے ساتھ شمشمان گھاٹ اورقبرستانوں کی بھی قلت ہوگئی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طبی آلات5گنامہنگے داموں بلیک میں فروخت ہورہے،یومیہ3لاکھ کیسزاور3ہزاراموات رپورٹ ہورہی ہیں تاہم تعدادزیادہ بھی ہوسکتی۔
آسٹریلوی میگزین ڈپلومیٹ نے اپنےایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ بھارتی کورونا ٹائم بم ہے جوپورے خطے کیلئے خطرہ ہے،آرٹیکل کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے یہ تباہی ہمسائیہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔