Wednesday, May 1, 2024

بھارت میں مہاجرین مزدوروں کا بحران انسانی المیہ بننے لگا

بھارت میں مہاجرین مزدوروں کا بحران انسانی المیہ بننے لگا
May 14, 2020

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں مہاجرین مزدروں کا بحران ایک اور انسانی المیہ بنتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز دیکھ کر ہر آنکھ پرنم ہوجائے لیکن مودی حکومت ہے جو ٹس سے مس نہیں ہورہی ، سیکڑوں ارب ڈالر کا معاشی پیکیج کا اعلان تو کردیا لیکن بھارت کے وہ مہاجرین جو شہروں میں مزدوری کرنے آئے اب ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

کسی کے پاؤں میں جوتا نہیں ، کوئی 6 دن سے مسلسل بھوکا پیاسا چلتا ہی جارہاہے۔معصوم بچے بھوک اور افلاس کی وجہ سے مدہوشی کے عالم میں ہیں ، یہ حال ہے دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا جہاں انسانی المیہ جنم لینے جارہاہے اور بی جے پی کی ہندو توا حکومت  چین سے سوئی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز دیکھ کر پر انسان کا دل تڑپ اٹھے ، یہ بچہ کتنا تھک چکاہے کب سے بھوکا پیاسا چل رہاہے کوئی پتہ نہیں ، بریف کیس پر ایسے لیٹا ہے جیسے اسے کوئی خبر نہیں کہ اس کی ماں اسے کیسے کھینچ رہی ہے۔

اس خاندان کی روداد سن لیں جن کے  پیروں میں جوتا نہیں ، 6دن سے چل رہاہے ، ٹوٹی سائیکل پرآنکھوں میں سوال لئے بچے بیٹھے ہیں

بھارت کے ہر بڑے شہر میں رات کو مہاجرین اپنے آبائی علاقوں کی جانب جوق در جوق نکل رہے ہیں ، انہیں نہ شب کا پتہ اورنہ دن کی خبر۔