Sunday, September 8, 2024

بھارت میں موجود آفریدی الیون میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں

بھارت میں موجود آفریدی الیون میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں
March 20, 2016
کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں عمر اکمل نے عمران خان سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی سفارش  کیا کرائی  لالہ جی دل پر ہی لے گئے۔ عمر اکمل کی سرزنش کر دی کامران اکمل کہتے ہیں آفریدی نے جو کہا، نہیں کہنا چاہیے تھا۔ تفصیلات کےمطابق بڑے معرکے کے لیے بڑے  لوگ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے بھارت گئے عمران خان کلکتہ گئے تو مثبت سوچ کے ساتھ تھے لیکن ان کا وہاں جانا منفی خبروں کا باعث بن گیا۔ عمران خان نے عمر اکمل کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر کھیلنے کا مشورہ دیا۔ قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان  نے  عمر اکمل  کو مشورہ مانگنے پر انہیں  بہترین مشورہ دیا لیکن  شاید موجود  کپتان   کو یہ سب اچھا نہیں  لگا اورانہوں نے عمر اکمل کی سرزنش کر دی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے اس معاملے پر جب عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے جو کہا  وہ انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا۔ کامران اکمل کا  کہنا تھا کہ عمر اکمل نے عمران خان سے سفارش نہیں کرائی، صرف مشورہ مانگا تھا اور اس بات کی تصدیق عمران خان سے بھی کی جا سکتی ہے۔ کامران اکمل کا  نائنٹی   ٹو  نیوز  سے خصوصی   گفتگو میں  یہ  بھی کہنا تھا کہ وہ بہت کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن وہ مزید کچھ نہیں کہیں گے۔