Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی میڈیا بھی چیخ اٹھا

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی میڈیا بھی چیخ اٹھا
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی میڈیا بھی چیخ اٹھا۔

فاشسٹ مودی کا ہندوستان مسلمان کا قاتلستان بن گیا۔ مسلمان خاندانوں کا قتل عام، مسلمانوں کی املاک تباہ کرنا، مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم کرنا مودی حکومت کا ایجنڈا بن چکا۔

انتہا پسند ہندو بے لگام ہوگئے، عالمی میڈیا روز نسل پرست مودی سرکار کو بے نقاب کرنے لگا۔ ایک ہفتے قبل ریاست مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ایک درگاہ کے مجاور اور ایک خاتون سمیت درجنوں عقیدت مندوں پر رات میں حملہ کر دیا۔ درگاہ کو دھماکہ سے اڑا دیا۔۔پولیس خاموش تماشائی بن رہی۔

کچھ روز قبل آسام میں مسلمانوں کو سرعام گولیاں ماریں گئیں ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی ویڈیوز نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا۔

حالیہ دنوں میں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اترا کھنڈ، ہریانہ، کرناٹک اور کئی دیگر ریاستوں میں چھوٹے چھوٹے مسلم کاروباری افراد انتہا پسند ہندوئوں کا تواتر سے نشانہ بن رہے ہیں۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک مہم چل رہی ہے،ان پر حملے منظم منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔

مودی نے بھارت کا سیکولر ڈی این اے انتہا پسند ڈی این اے میں تبدیل کردیا ہے۔ انتہا پسند ہندؤں کے سوا کسی کو بھارت میں پرامن انداز میں رہنے کی اجازت نہیں۔