Friday, April 26, 2024

مسلمانوں پر تشدد اور گرفتاریوں پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے تحفظات کا اظہار

مسلمانوں پر تشدد اور گرفتاریوں پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے تحفظات کا اظہار
May 15, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور گرفتاریوں پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے تحفظات کا اظہار کیا۔ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر تشویش زدہ ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی کمشن برائے آزادی مذاہب نے ٹویٹ میں لکھا بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی گرفتاری پر تحفظات ہیں۔  بھارت ، مسلمانوں ، تشدد ، گرفتاریوں ، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی ، تحفظات ، اظہار بھارت کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کرنے کی بجائے احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ خصوصی طور پر حاملہ سماجی رکن صفورا زرگر کی گرفتاری پر تشویش ہے۔  بھارت ، مسلمانوں ، تشدد ، گرفتاریوں ، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی ، تحفظات ، اظہار کمیشن نے لکھا کہ صفورا زرگر کو 27 اپریل کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پرتشویش زدہ ملک قرار دیا جائے۔