Friday, April 26, 2024

بھارت میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف تشدد اور نفرت میں اضافہ

بھارت میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف تشدد اور نفرت میں اضافہ
December 31, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) فاشسٹ مودی کے بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف تشدد اور نفرت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انتہاپسندی کا واقعہ رام مندر کی تعمیر کیلئے فنڈ اکٹھے کرنے کی غرض سے نکالی گئی ریلی کے دوران پیش آیا۔ ہندو بلوائیوں نے مسلمان علاقے میں گلیوں کو بند کر کے نفرت پر مبنی نعرے بازی کی۔ ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو شہید کرنے کی ناپاک کوشش کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بھارتی پولیس نے خانہ پُری کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے لیکن مودی کے ہوتے ہوئے انتہاپسندوں کیخلاف کارروائی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔