Tuesday, May 14, 2024

بھارت میں مذہبی عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے، شاہ رخ خان کی ایوارڈز واپس کرنیوالے فنکاروں اور فلمسازوں کی حمایت

بھارت میں مذہبی عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے، شاہ رخ خان کی ایوارڈز واپس کرنیوالے فنکاروں اور فلمسازوں کی حمایت
November 3, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے۔ کہتے ہیں جن فلمسازوں اور فنکاروں نے ایوارڈز واپس کئے وہ ان کی حمایت کرتے ہیں تاہم وہ بھارتی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اعزازات کو واپس نہیں کرینگے جبکہ مشہور تاریخ دان شیکھر پاٹھک نے پدماشری ایوارڈ واپس کر دیا۔ مودی سرکار کے اقلیتوں پر مظالم کے خلاف بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان بھی میدان میں آ گئے۔ کنگ خان نے اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیکولرازم کا خاتمہ کسی بھی محب وطن کی طرف سے ملک کے خلاف سب سے بڑا جرم ہو گا۔ شاہ رخ خان کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی فلم ساز اور فنکار ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے باعث اپنے ایوارڈز پہلے ہی واپس کر چکے ہیں جبکہ کنگ خان نے کہا ہے کہ جن فلمسازوں اور فن کاروں نے ایوارڈز واپس کئے ان کی حمایت کرتے ہیں تاہم وہ بھارتی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اعزازات واپس نہیں کرینگے جبکہ بھارتی مؤرخ شیکھرپاٹھک نے اقلیتوں پر مظالم کے خلاف احتجاجاً پدماشری ایوارڈواپس کر دیا ہے۔