Friday, April 26, 2024

بھارت میں محافظوں کے چھیڑنے پر لڑکیوں کا احتجاج، سماجی وادی پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرچڑھ کر شیشہ توڑ ڈالا

بھارت میں محافظوں کے چھیڑنے پر لڑکیوں کا احتجاج، سماجی وادی پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرچڑھ کر شیشہ توڑ ڈالا
May 19, 2015
آگرہ (ویب ڈیسک) بھارتی شہر آگرہ میں23سالہ لڑکی نے وی آئی پی کلچر کے خلاف انوکھا احتجاج کیا، سیاسی رہنما کی گاڑی پر چڑھ گئی، جھنڈا اتاردیا اور گاڑی کا شیشہ بھی توڑ ڈالا۔ آگرہ میں سماج وادی پارٹی کے رہنما کے محافظوں نے لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی جس پر لڑکیوں نے ٹریفک روک کر احتجاج شروع کردیا۔ اس دوران ایک 23سال کی لڑکی تو گاڑی پر چڑھ گئی اور گاڑی پر لگے وی آئی پی جھنڈے کو بھی اتار دیا ، یہی نہیں لڑکی نے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔ احتجاج کرنے والی لڑکی نے کہاکہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں، سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی لیکن پولیس نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو چھیڑنے والے گارڈز کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔