Thursday, May 9, 2024

بھارت ، ریاست کیرالہ کی اسمبلی میں متنازعہ قانون کے خلاف قرارداد منظور

بھارت ، ریاست کیرالہ کی اسمبلی میں متنازعہ قانون کے خلاف قرارداد منظور
December 31, 2019
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں متنازعہ قانون کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ریاست کیرالہ کی اسمبلی میں متنازعہ قانون کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں مسلم تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شہریت قانون کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادیو بھی متنازعہ قانون کے خلاف اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ سائیکل مارچ کیا۔ مارچ پارٹی دفتر سے ریاستی اسمبلی تک کیا گیا۔ دوسری جانب ریاست کیرالہ کی اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں مرکزی حکومت سےمتنازعہ قانون فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے پیش کی تھی۔