Thursday, May 9, 2024

بھارت میں متنازعہ شہریت قانون، مغربی بنگال اسمبلی میں آج قرارداد پیش کی جائیگی

بھارت میں متنازعہ شہریت قانون، مغربی بنگال اسمبلی میں آج قرارداد پیش کی جائیگی
January 27, 2020
کولکتہ (92 نیوز) بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف ریاستوں کی بغاوت کا سلسلہ جاری ہے، مغربی بنگال کی اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف آج قرارداد پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 295 رکنی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے، قرارداد آسانی سے منظور ہو جائے گی، ریاست تلنگانہ میں بھی متنازعہ شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے قرارداد منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤکا کہنا ہے کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظورکی جائے گی۔ راؤحیدرآباد میں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے وزرائے اعلی اورعلاقائی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ شہریت قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر تکلیف پہنچی ہے، متنازعہ شہریت قانون کیخلاف 10 لاکھ لوگوں کیساتھ احتجاج کریں گے۔