Saturday, May 11, 2024

بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری

بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری
January 1, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی میں خواتین کا دھرنا 18 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ نئی دہلی کے شاہین باغ میں اٹھارہویں روز بھی دھرنا دیا گیا۔ ریکارڈ توڑ سردی بھی مظاہرین کا حوصلہ پست نہ کرسکی،، خواتین، بچے سب ہی  مسلمان مخالف قانون کے خلاف ہم آواز بن چکے ہیں۔ دوسری جانب جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ہزاروں طلبا نے احتجاج کے دوران "کاغذ نہیں دکھائیں گے "کے نعرے بلند کر دئیے۔ ادھر اترپردیش، آسام، مغربی بنگال میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج  کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور  متعصبانہ قانون کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔