Friday, May 10, 2024

بھارت میں متنازعہ شہری قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری  

بھارت میں متنازعہ شہری قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری  
December 23, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں متنازعہ شہری قانون کےخلاف عوام کا غم و غصہ برقرار ہے ، متنازعہ بل کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ بھارت میں شہریت قانون کیخلاف  عوام غصہ برقرار ہے  ، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے  جاری ہیں ۔  ریاست جھاڑکنڈ  کے عوام نے مودی حکومت کو مسترد کردیا ، ریاستی انتخابات میں کانگریس نے میدان مارلیا ، اسلامی تعاون تنظیم کا  متنازعہ قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ، کانگریس آج نئی دہلی میں دھرنا دیگی ۔ مودی حکومت کے متعصبانہ قانون کے خلاف  بھارت کے چپے چپے میں  بدستور جاری  ہیں ، ریاست آسام،کیرالہ ،مغربی بنگال ،راجستھان  سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے  گئے ۔ متنازعہ قانون جھاڑکنڈ میں مودی حکومت کو لے ڈوبا ، بھارتی میڈیا  کے مطابق ریاستی انتخابات میں  سونیا گاندھی کی کانگریس جماعت نے 81 نشستوں میں سے 45 نشستیں جیت کر میدان مارلیا ، جبکہ بے جے پی 25 نشستیں ہی حاصل کرسکی۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے متنازعہ شہریت قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پرتشویش کا اظہار کیا۔ اوآئی سی نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، موجودہ بھارتی صورتحال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔ کشیدگی سے خطے کے امن اور سکیورٹی کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔