Wednesday, April 24, 2024

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری
May 12, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی سمیت سات ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کی انسٹھ نشستوں پر نو سو اناسی امیدوار مدمقابل ہیں جس کے لئے کل ایک لاکھ  تیرہ  ہزار  ایک سو سڑسٹھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جن ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں  بِہار، ہریانہ، جھار کھنڈ، مدھیہ پردیش، اترپردیش ،مغربی بنگال اور  دارالحکومت نئی دہلی شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ریاست ہریانہ کے شہر گُر گاؤں میں ووٹ ڈالا۔ سابق کرکٹر اور بے جے پی کے امیدوار گوتم گمبھیر نے دہلی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ بھارتی لوک سبھا انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ انیس مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان تئیس مئی کو کیا جائے گا۔