Friday, April 26, 2024

بھارت میں لوڈشیڈنگ سے تنگ کسانوں نے احتجاجی مظاہرے میں برطانوی پرچم یونین جیک لہرا دیا

بھارت میں لوڈشیڈنگ سے تنگ کسانوں نے احتجاجی مظاہرے میں برطانوی پرچم یونین جیک لہرا دیا
June 6, 2015
بھوپال (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں لوڈشیڈنگ سے تنگ کسانوں نے احتجاجی مظاہرے میں برطانوی پرچم یونین جیک لہرا دیئے۔ بھارتی پولیس اور بی جے پی نے اس مظاہرے کو ملک کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہراتے رہتے ہیں جس پر بھارت پاکستان پر سازش اور مداخلت کا الزام دھر دیتا ہے لیکن اس بار مدھیہ پردیش میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ کسانوں نے برطانوی پرچم یونین جیک لہرا دیا، کیا برطانیہ بھی بھارت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے؟ نریندر مودی کی سرکار کو سمجھ نہیں آتی کہ ان کا انداز حکمرانی اور جبر عوام کو احتجاج پر مجبور کرتا ہے اور وہ سرکار کو آئینہ دکھانے کیلئے مظاہروں میں نت نئے انداز اپناتے ہیں۔ کشمیر تو ہے ہی پاکستان کا حصہ، کشمیری کبھی بھی بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بھارت میں ناانصافی اور جبر پر بھارتی عوام انگریز کی حکمرانی کو یاد کرنے پر مجبور ہو گئے جس پر کسان مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چھترپور سے بی جے پی کی ایم ایل اے للیتا یادو نے کہا ہے کہ ان پڑھ کسان اپنے طور پر ایسا مظاہرہ نہیں کر سکتے بلکہ یہ سازش ہے اور بھارتی ریاست کے خلاف نفرت ابھاری جا رہی ہے۔ للیتا یادو کو کون سمجھائے کہ اگر یہ سازش ہے تو سازشیں خود بی جے پی کی حکومت کر رہی ہے جو اقلیتوں اور کمزور طبقات کو مزید دبانے پر تلی ہوئی ہے اور شائننگ انڈیا کے نعروں میں مصنوعی ترقی دنیا کو دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔