Thursday, March 28, 2024

بھارت میں لاک ڈاؤن کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا ، نیو یارک ٹائمز

بھارت میں لاک ڈاؤن کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا ، نیو یارک ٹائمز
June 23, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ پر  امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے مودی سرکار کی رہی سہی بھی خاک میں ملا دی، تحریر کیا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا ۔  نیپال، لداخ پر پٹائی، کورونا پر ہرزہ سرائی، بھارت کا نظام صحت، کورونا کے دباؤ میں دھڑام سے گر گیاْ، ہندوستانی فُٹ پاتھوں، ہسپتالوں کی راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

مُودی کی بے خودی، کورونا وباء پر جھوٹوں کی قلعی کھل گئی ، عالمی سطح پرمودی سرکار ایک بار پھر شرمسار  ہو گئی ، نیویارک ٹائمزنے بھارت کے صحت کے نظام کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بھارت میں کورونا کا پھیلاؤ نہ رک سکا ، مریضوں کی دُہائی لیکن کوئی نہیں شنوائی ، مودی کے اسپتالوں میں "نو لفٹ" کی روش برقرار ہے ، اسپتالوں میں دیگرامراض میں مبتلا افراد کوبھی داخلہ نہیں مل رہا  ، غیر ملکی سفارتخانوں نے بھی بھارت کے اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا۔

امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت میں اموات 13 ہزار سے تجاوز کر گئیں ، بھارت کی معیشت ناک کے بل تیزی سے گر رہی ہے، 10 کروڑ افراد بے روزگار ہو چکے ، جریدے نے بھارت کی شہری ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کی بھی کہانی لکھی ۔

اخبر نے بتایا نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے بچے سمیت زندگی کی بازی ہار گئی۔

جریدے نے برملا اظہار کیا کہ نیلم کماری کا قتل مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا کیونکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیلم کماری اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے موت کا شکار ہوئی۔

نیویار ٹائمز نے سوال اٹھایا نیلم کماری تنہا نہیں مری، ایسی بہت سی خواتین حیدر آباد اور کشمیر میں مر رہی ہیں۔