Thursday, May 9, 2024

بھارت میں لاک ڈاؤن سے فاقہ کشی ، ماں نے 5بچے دریائے گنگا میں پھینک دیے

بھارت میں لاک ڈاؤن سے فاقہ کشی ، ماں نے 5بچے دریائے گنگا میں پھینک دیے
April 13, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی کے بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں غریب بھوک سے مرنے لگے، بھارتی ریاست اتر پردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ماں نے 5 بچوں  کو دریائے گنگا میں  پھینک دیا۔

انڈیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن نے غذائی قلت پیدا کردی ، غریب بھوک سے مرنے لگے ، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، ادویات کی قلت نے صورتحال کو انتہائی تشویش ناک بنا دیا ، اتر پردیش  کی ایک ماں نے اپنے 5 جگر گوشوں کو خوراک نہ ملنے کی وجہ سے تنگ آکر دریائے گنکا میں پھینک دیا۔

مودی کے بھارت میں موت کا رقص جاری ہے ، پہلے کورونا وائرس اور اب بھوک سے عوام مرنے لگی ، لاک ڈاؤن نے غریب عوام کا چولہا ٹھنڈا کردیا۔

بھارت میں ایسی تشویش ناک صورتحال نے جنم لے لیا ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اتنے کورونا وائرس سے لوگ نہیں مریں گے جتنے بھوک سے مر جائیں گے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے خوراک نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 5بچوں کو دریائے گنگا میں پھینک دیا،یہ واقعہ یوپی کے ضلع بادوہی میں پیش آیا۔

منجو یادیونامی ماں نے بھوک سے تنگ آکر اپنے 2بیٹوں اور 3بیٹیوں کو دریائے گنگا میں پھینک دیا،اس کے بچے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی دنوں سے بھوکے تھے ، منجویادیو گھروں میں کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتی تھی،لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے کام سے بھی فارغ کردیا گیا تھا۔

بھارت میں اب مقابلہ کورونا اور مودی حکومت کے درمیان نہیں بلکہ کورونا وائرس اور بھوک کے درمیان ہے ،لاک ڈاؤن نے غریب عوام اور کسانوں کو بھوک کی وجہ خودکشیاں کرنےپر مجبور کردیا ہے  ۔