Thursday, April 18, 2024

بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور

بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے باجود بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ۔ بھارتی قید میں موجود ماہی گیروں کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ معصوم بچوں کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا ۔
ابراہیم حیدری کے معصوم بچوں کا والد امیر حمزہ رزق کی جستجو میں ماہی گیری کیلئے نکلا لیکن بھارتی فورسز کے ہاتھ آگیا۔
امیر حمزہ ہی نہیں اس جیسے 15 غریب پرور ماہی گیر بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں ۔ ماہی گیروں کے گھر میں کھانے کو اور آنکھوں میں آنسو کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
پاکستان ہر بار جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو عزت کے ساتھ رہا کردیتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ مظالم کی نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔