Sunday, September 8, 2024

بھارت میں فلمی اسٹاروں پرمقدمات معمول بن گئے

بھارت میں فلمی اسٹاروں پرمقدمات معمول بن گئے
March 23, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی رنگینیوں کا ایک سیاہ پہلو یہ بھی ہے کہ بھارت سرکار ان فنکاروں پر مقدمات بنا کر تنگ کرتی رہتی ہے۔ مسلمان اداکاروں کے خلاف مقدمات کی شرح زیادہ ہے۔ بالی ووڈ دنیا کی وہ واحد فلم انڈسٹری ہے جہاں اداکار اپنے آپ کو سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ جہاں ایک  طرف دولت ، شہرت اور عزت کی کمی نہیں وہیں ان فنکاروں کے لئےحوالات کی ہوا کھانا بھی انوکھا نہیں ۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر آئی پی ایل دو ہزار بارہ کے میچ میں سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی کا الزام لگایا گیا ہے۔ حیرت کی بات ہے بھارتی حکومت کو تین سال پرانے واقعے پر اب مقدمہ درج کرنا یاد آیا۔ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہراوربالی وڈ سٹار سوناکشی سنہا ، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اورارجن کپور کو  بھی مقدمات کا سامنا ہے اسلحہ کیس میں سنجے دت طویل سزا بھگت رہے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آواز اٹھا کر خاموش ہو چکی ہیں۔ دبنگ ہیرو سلمان خان اب حادثہ کیس میں پیشی بھگت رہے ہیں اس سے پہلے وہ کالے ہرن کے شکار پر عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور رہے ۔ اداکار گووندا نے ایک شخص کو تھپڑ مارا تو پولیس کو قانون یاد آگیاگووندا اس مقدمے پر خاصے پریشان رہے ۔ یہی نہیں پولیس نے بیوٹی کوئین شلپا شیٹھی کو بھی نہ چھوڑا ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا۔ بھارتی قانونی ماہرین کے مطابق یقینی طور پر ان فنکاروں کے خلاف کچھ مقدمات درست بھی ہیں مگر پولیس جان بوجھ کر فنکاروں کو تنگ کرتی ہے