Friday, March 29, 2024

بھارت میں فضا کو کھلے عام آلودہ کیا جانے لگا، حکومت خاموش

بھارت میں فضا کو کھلے عام آلودہ کیا جانے لگا، حکومت خاموش
October 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ، بھارت  کے کسان کھلے عام دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے لگے ،  امریکی خلائی ادارے نے جلتے کھیتوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، بھارت میں بننے والی سموگ نے پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔ نریندر مودی کا ساحل صاف کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ، بھارت میں فضا کو کھلے عام آلودہ کیا جانے لگا، مودی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ، ریاست ہریانہ میں کسان دھان کی فصلوں کی باقیات کو کھلے عام نذرآتش کررہے ہیں ، انہیں اس اقدام پر حکومت کی جانب سے بھی کوئی روک ٹوک نہیں کی جارہی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے جلتے کھیتوں کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جو مسلسل فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ نئی دہلی سمیت بھارت کے متعدد شہر سموگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھارت کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے ، ہر سال اکتوبر میں دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے اور دیوالی پر بے تحاشہ آتش بازی کی وجہ سے فضا بہت آلودہ ہوجاتی ہے، جس کی لپیٹ میں پاکستان بھی آتا ہے۔