Saturday, May 11, 2024

بھارت میں غیرمسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج

بھارت میں غیرمسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج
December 11, 2019
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں غیرمسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ آسام کے شہر گوہاٹی میں ہزاروں افراد نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا پتلہ نذر آتش کیا۔ مظاہرن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ دیس پور میں مشتعل مظاہرین نے  بس کو آگ لگا دی۔ متنازع بل کیخلاف علی گڑھ مسلم یونٹی کے 25 ہزار سے زائد طلبا نے بھوک ہڑتال کر دی اور مشعل بردار ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ کشیدہ حالات کے سبب مقبوضہ کشمیر سے پیرا ملٹری فورس کے 5 ہزار اہلکار ریاست آسام اور تریپورہ میں تعینات کر دیئے گئے۔ متنازعہ بل پہلے ہی لوک سبھا میں منظور ہو چکا ہے۔