Friday, May 17, 2024

بھارت میں غیر متعلقہ شخص سے 7 کلو گرام یورینیم ملنے پر پاکستان کا تشویش کا اظہار

بھارت میں غیر متعلقہ شخص سے 7 کلو گرام یورینیم ملنے پر پاکستان کا تشویش کا اظہار
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں غیر متعلقہ شخص سے 7 کلو گرام یورینیم ملنے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے ہندوستان میں غیرمجاز افراد کے پاس یورینیم کی موجودگی کی رپورٹس تشویشناک ہیں۔ ایٹمی مواد کا ہر ممکن تحفظ تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کروائیں۔ بھارت تحقیقات کرے کہ بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا۔ بھارتی حکام قدرتی یورینیم کی چوری کی وجوہات کی بھی نشاندہی کریں۔