Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں غریب ہونا جرم بن گیا،پولیس اہلکاروں کا معذورشخص پر تشدد

بھارت میں غریب ہونا جرم بن گیا،پولیس اہلکاروں کا معذورشخص پر تشدد
January 8, 2017

 نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارت میں غریب ہونا جرم بن گیا ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے  بوڑھے معذورشخص کو چوری کا الزام لگا کر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالاسٹیشن پر  کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ انسانیت سوز مناظر ہیں بھارتی ریاست اوڑیسہ کے بالاسور ریلوے سٹیشن  کےجہاں قسمت کا مارا ایک غریب اور معذور معمر شخص ریلوے  پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے اس غریب شخص پر کسی مسافرنے موبائل فون چوری کا الزام لگایا اور پولیس کو بلالیا۔ طاقت کے نشے میں چور ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، اور معذور شخص کے چہرے پر  بوٹوں سے ٹھڈوں کی بارش کردی ، سٹیشن پر کھڑے لوگ اپنےموبائل فونزپراس انسانیت سوز منظر کی ویڈیوتوبناتےرہےلیکن کسی نےاس مظلوم کی مدد کرنے کی کوشش نہیں کی پولیس اہلکاروں کے  ٹھڈے کھاتا معذور شخص رحم  کی دہائی دیتا رہا لیکن  کسی کو اس پر رحم نہیں آیا۔