Monday, September 16, 2024

بھارت میں غربت کے ہاتھوں مجبور لوگ اپنے ہی اعضا بیچنے پر مجبور

بھارت میں غربت کے ہاتھوں مجبور لوگ اپنے ہی اعضا بیچنے پر مجبور
April 1, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت دنیا میں اپنے آپ کوبڑا ترقی یافتہ ملک قراردیتاہے اور عوام کی خوشحال کے دعوے کرتاہے۔لیکن اسکے یہ دعوے زمینی حقائق کےبالکل برعکس ہیں۔

غربت کی بات کریں تو اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ غریب انڈیا میں پائے جاتے ہیں۔غربت کے ہاتھوں مجبور لوگ اپنے ہی اعضا بیچنے پر مجبور ہیں اور یوں بھارت دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی اعضا کی فروخت والا ملک بن گیا ہے۔

یہاں بیروزگاری بھی ایسی ہے کہ اس بدحالی میں بھی بھارت دنیا کے ممالک میں سر فہرست ہے۔  اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بھارت میں کم ازکم 2 کروڑلوگ انتہائی ناقص خوراک کھانے پرمجبورہیں۔

ترقی کے دعوے کرنے والا ملک بھارت آج تک اپنی 70 فیصد سے زیادہ آبادی کیلئے بیت الخلا ہی نہیں بنا سکا ۔ دنیا میں سب سے زیادہ عوام کے فٹ پاتھوں پرسونے کا بدترین ریکارڈ بھی بھارت کےپاس ہے۔یہاں فٹ پاتھوں پر پورے پورےخاندان بستے ہیں۔

یہ اعداد و شمار بھارتی حکمرانوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ اپنی ساری توانائیاں ہمسایہ ممالک سے چھیڑ چھاڑ اور تخریب پر خرچ کرنےکی بجائے بیچاری عوام کی حالت بہتر کرنےکیلئےبھی کچھ کریں۔