Saturday, April 20, 2024

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ جاری ‏

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ  جاری ‏
April 29, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں عام انتخابات 2019 کا چوتھا مرحلہ جاری ہے ، آج ملک کی نو ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت نے بھارتی انتخابی ڈرامے کا پھر سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ بھارت میں عام انتخابات  2019 کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے 72 حلقوں میں ووٹنگ  کا عمل جاری ہے ، جن میں بِہار، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش اور بنگال میں  شامل ہیں ، یہاں 945 امیدوارمدمقابل ہیں۔

بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت مذاکرات کا امکان نہیں ، اجے بساریہ

چوتھے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کا ضلع اننت ناگ بھی شامل ہے لیکن حریت قیادت نے اس بار بھی بھارتی ڈرامے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،انتخابات والے علاقے میں   مکمل ہڑتال ہے۔ بھارتی انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ 19مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔