Monday, May 13, 2024

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، 15 ریاستوں کے 116 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، 15 ریاستوں کے 116 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے
April 23, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کے 116 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

 بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پندرہ ریاستوں کے ایک سو سترہ حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔ آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹکا، کیرالہ، مہاراشٹرا، اڑیسہ، اترپردیش، مغربی بنگال شامل ہیں۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 ریاست مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران پُرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ضلع مرشدآباد میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر پٹرول بم کا حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر ترنمول کانگریس پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈرامہ اس بار بھی ناکام رہا۔ ضلع اننت ناگ میں پولنگ اسٹیشن ویران پڑے رہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

 بھارتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ انتیس اپریل کو ہو گا۔ نتائج کا اعلان تئیس مئی کو کیا جائے گا۔