Friday, May 3, 2024

بھارت میں عام انتخابات 2019 کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا

بھارت میں عام انتخابات 2019 کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
April 22, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا؟، عوام کس کو لوک سبھا میں پہنچائیں گے ، بھارت میں عام انتخابات 2019 کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا۔

تیسرے مرحلے میں ملک بھر کی 15 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت نے اس مرحلے کا بھی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی۔

تیسرے مرحلے میں پندرہ ریاستوں کے ایک سو پندرہ حلقوں میں ووٹنگ کروائی جارہی ہے جن میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹکا، کیرالہ، مہاراشٹرا، اڑیسہ، اترپردیش، مغربی بنگال شامل ہیں۔

تیسرے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کا ضلع اننت ناگ بھی شامل کیا گیا ہے ، حریت قیادت کی جانب سے اس بار بھی الیکشن کے بائیکاٹ کی کال دی گئی ہے۔

اس موقع پر وادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی رہے گی۔

بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا، جبکہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔