Saturday, May 18, 2024

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر 25 مئی کو منائی جائیگی

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر 25 مئی کو منائی جائیگی
May 23, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں شوال 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل بھارت میں 30 واں روزہ ہو گا جبکہ بھارتی مسلمان 25 مئی بروز پیر عید الفطر منائیں گے۔

بھارت کی جامعہ مسجد دہلی کی جانب سے شوال 1441 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں کہا گیا کہ  بھارت میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی ۔