Friday, March 29, 2024

بھارت میں شدید گرمی ، چین میں موسلا دھار بارشیں ، کینیڈا میں ہوائی بگولے

بھارت میں شدید گرمی ، چین میں موسلا دھار بارشیں ، کینیڈا میں ہوائی بگولے
June 3, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت میں شدید گرمی اور چین میں موسلا دھار بارشوں نے لوگوں کو گھروں مین مھصور کر دیا جب ک  کینڈا میں ہوا کے بگولوں نے ہر سو تباہی مچا دی ۔ بھارت میں شدید گرمی سے عوام پریشان ہو گئے، سورج ہر سو قہر ڈھانے لگا، صحرائی ریاست راجستھان کے شہر چھرو میں پارہ پچاس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ نئی دہلی، جے پور، حیدرآباد اور لکھنؤ میں بھی شدید گرمی پڑرہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس گرمی کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ چین کے شمال مشرقی صوبے جیلِن میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے موسم کی ییلو وارننگ کو مزید خطرناک لیول یعنی اورنج کردیا ہے۔ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں،محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ کینیڈا کے شہر اوٹاوہ میں اچانک بننے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، ہوا کے تیز رفتار جھکڑوں نے اپنے سامنے آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرڈالا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے قدرتی آفت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔