Friday, May 3, 2024

بھارت میں شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی، بھارتی میڈیا نے گرمی کا الزام پاکستان پر ڈال دیا

بھارت میں شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی، بھارتی میڈیا نے گرمی کا الزام پاکستان پر ڈال دیا
May 27, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے مزید کئی شہر شدید گرمی کی شدید لپیٹ میں آگئے ہیں۔ موسم کی شدت سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کرگئی۔ بھارتی میڈیا نے گرمی کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے لوگوں کو گرمی کی اس لہر نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ہسپتال پانی کی کمی اور سن سٹروک کا شکار مریضوں سے بھرے پڑ ے ہیں۔ آندھرا پردیش کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ صرف آندھرا پردیش میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ سو باون ہوگئی ہے۔ تلنگانہ اور دہلی میں بھی گرمی کی شدت سے کافی اموات ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔