Friday, April 26, 2024

 بھارت میں سیاح  محفوظ نہیں ، حکومت کا اعتراف

 بھارت میں سیاح  محفوظ نہیں ، حکومت کا اعتراف
August 29, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کبھی سیاحوں  خاص طور پر خواتین کیلئےمحفوظ نہیں رہا ،،لیکن اب بھارتی حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے اور سیاحوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح کسی ٹیکسی میں سوار ہونے سے پہلے اس کی نمبر پلیٹ کی فوٹو عزیزواقارب کو بھجیں  ایئرپورٹ پر ہدایت نامہ سیاحوں کو دیا جانے لگا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں سیاح محفوظ نہیں خود بھارت نے بھی اعتراف کرلیا،خصوصاً خواتین سیاحوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر خواتین کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ بھارت میں سیاحت کے دوران شارٹ سکرٹ نا پہنی جائے اکیلے سفر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ رات کو خواتین سیاح سفر نا کریں مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت مہیش شرما نے بھارت کا پول کھول دیا۔ کہتے ہیں خواتین کو بھارت ایئرپورٹ پہنچتے ہی پمفلٹ دیا جاتا ہے کہ کسطرح وہ اپنی جان اور عزت محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ بھارت میں خواتین کے لیے سفر خطرناک ہے بین الاقوامی میڈیا کے بعد اب بھارت نے بھی اعتراف کرلیا ہے ۔بھارتی میڈیا میں مہش شرما کے سیاحوں کے بارے دیئے گے بیان کا خوب چرچا ہے۔