Friday, April 26, 2024

بھارت میں سکیورٹی کا مسئلہ برقرار رہا تو  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں ہو گا: شہریارخان

بھارت میں سکیورٹی کا مسئلہ برقرار رہا تو  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں ہو گا: شہریارخان
October 21, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی بھارت سے خالی ہاتھ واپس آ گئے ، شہر یار خان نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے سیریز پر بات چیت کے لیے دورے کی دعوت دی اور حالات قابو میں رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی، اگر بھارت میں سکیورٹی کا مسئلہ برقرار رہا تو  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سے وطن واپس پہنچنے پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا یہ تاثر درست نہیں کہ وہ بھارت کے دورے پر خود گئے تھے انہیں بھارتی بورڈ کی طرف سے تحریری دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے تمام رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز کا معاہدہ سابق حکومت نے کیا تھا، بھارتی شاید سمجھتے ہیں کہ ہم اس سیریز سے معاشی طور پر مستحکم ہوں گے، پاکستان پچھلے آٹھ سال سے بھارت سے نہیں کھیلا، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ شیو سینا کے تیس چالیس افراد نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کیا جن پر قابو پانا مشکل نہ تھا، بھارت میں محسوس ہوا کے مہمان نوازی کے اصول پورے نہیں ہوئے اگر سکیورٹی کا مسئلہ رہتا ہے تو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی نہیں ہوگا۔