Thursday, March 28, 2024

بھارت میں ’’ سکھ فار جسٹس ‘‘کی سرگرمیوں پر پابندی

بھارت میں ’’ سکھ فار جسٹس ‘‘کی سرگرمیوں پر پابندی
July 11, 2019
واشنگٹن(  ویب ڈیسک ) بھارتی حکومت نے سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کو اپنے ملک میں کسی قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مودی حکومت خالصتان تحریک کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہو گئی ہے ،ریفرنڈم 2020 کو ناکام بنانے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ خالصتان تحریک انٹرنیشنل افئیرز سنٹر فار نارتھ امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا مودی حکومت کا یہ اقدام اوچھا اور بزدلانہ ہے ۔ ہماری خودمختاری کی اس تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ بھارتی حکومت نے تنظیم پر پابندی عائد کر کے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے ۔ سکھ تھنک ٹینک کے رہنما مکھن سنگھ ڈھلو کا کہنا تھا خالصتان اور کشمیر آزاد ملک بنیں گے ۔ آزادی کیلئے ان لازوال تحریکوں کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے بھارت نے امریکہ اور کینیڈا پر بھی سکھ فار جسٹس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن یہ دونوں ممالک بھارتی موقف کو جاندار اور ملکی سلامتی کیخلاف نہیں سمجھتے ۔