Saturday, May 18, 2024

بھارت میں سماج وادی پارٹی رہنما کے گھر اور دفتر سے ٹیکس چوری کے 159 کروڑ بھارتی روپے برآمد

بھارت میں  سماج وادی پارٹی رہنما کے گھر اور دفتر سے ٹیکس چوری کے 159 کروڑ بھارتی روپے برآمد
December 24, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں سماج وادی پارٹی رہنما کے گھر اور دفتر سے ٹیکس چوری کے 159 کروڑ بھارتی روپے برآمد ہوئے۔

بھارت میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا سماج وادی پارٹی کے رہنما کے گھر چھاپہ مارا گیا جس میں 159 کروڑ بھارتی روپے برآمد ہوئے۔ نوٹوں کو الماری میں کارٹنوں میں رکھا گیا تھا۔ پوری نقدی 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل بنا کر رکھی تھی۔ ان بنڈلوں کو اس طرح پیک کیا گیا تھا کہ انہیں آسانی سے کہیں بھی کورئیر کیا جا سکتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی ٹی ٹیم چار نوٹ گننے والی مشینوں کے ساتھ پہنچی۔ نوٹوں کی گنتی کے لیے  مزید دو مشینیں منگوائی گئیں۔ رقم اتنی زیادہ تھی کہ رات گئے تک صرف 40 کروڑ روپے ہی گنے جا سکے۔

آنند پوری علاقے میں پیوش جین کے گھر سے نوٹوں سے بھرے بڑے کارٹن ،جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ پیوش جین اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکلیش یادو کے قریبی ساتھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیوش جین کی 40 کمپنیاں ہیں۔ ان میں کئی شیل کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کے  ذریعے ٹیکس چوری کی گئی ہے۔