Sunday, May 12, 2024

بھارت میں سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کا پیٹ درانتی سے چاک کرڈالا

بھارت میں سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کا پیٹ درانتی سے چاک کرڈالا
September 22, 2020

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں دل دہلا دینےوالا واقعہ پیش  آیا،کہیں پھر تو بیٹی نہیں پیدا ہونے لگی؟،سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کا پیٹ  درانتی سےکاٹ ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق  پہلے سے پانچ بیٹیوں کے باپ نے اپنی حاملہ بیوی کا پیٹ درانتی سے کاٹ ڈالا ، اب کی بار بیٹا تھا جو درانتی کے وار سے ہلاک ہو گیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے ، خاتون کو  زخمی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو  حراست میں لے لیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیدا ہونیوالی4کروڑ بیٹیوں کے بارے نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں۔