Monday, September 16, 2024

بھارت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کو کلین چٹ دینے کی تیاریاں

بھارت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کو کلین چٹ دینے کی تیاریاں
April 20, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل شردکمار نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم کوکلین چٹ دینے کااشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کا دباو یا پھر معاملہ کچھ اور۔ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم کو کلین چٹ دینے کا اشارہ دے دیا۔ شردکمار کو تو لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کا نام سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے ملزموں میں شامل ہونے پر بھی حیرانگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پروہت کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تاہم مالی گاوں دھماکوں کے حملہ آوروں سے رابطے کے الزام پرپروہت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجونے کہاہے کہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں میں ملوث کسی انتہاپسند کو کلین چٹ دلانے کےلئے تحقیقاتی اداروں پر دباو نہیں ڈال رہی۔ دوہزار سات میں پانی پت کے مقام پرسمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں سے اڑسٹھ افرادجاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثرپاکستانی تھے۔