Thursday, April 25, 2024

بھارت میں ریاستی انتخابات ، بی جے پی کو 5 اہم ریاستوں میں بدترین شکست

بھارت میں ریاستی انتخابات ، بی جے پی کو 5 اہم ریاستوں میں بدترین شکست
December 12, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارت میں ریاستی انتخابات میں مودی کی انتہا پسند قوم پرست پالیسیاں بی جے پی کو لے ڈوبیں۔ مودی کی جماعت کو ملک کی پانچ اہم ریاستوں چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ،تلنگانہ، راجستھان اور میزورام میں بدترین شکست کا سامنا ہوا۔ بھارت کی 5 ریاستوں میں  چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ،تلنگانہ، راجھستان اور میزورام میں ووٹنگ ہوئی تو حکمران جماعت پانچوں ریاستوں میں ناکام ٹھہری۔ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجھستان میں بی جے پی کو کانگریس نے ناکوں چنے چبوا دیئے ۔ تلنگانہ اور میزورام میں بھی علاقائی جماعت میزو نیشل فرنٹ اور ٹی آر ایس نے بے جے پی کو شکست سے دوچار کیا۔ بی جے پی کو کانگریس کے ہاتھوں چھتیس گڑھ میں 58 جبکہ راجھستان میں 34 سیٹوں سے بدترین شکست ہوئی۔ آئندہ چند ماہ میں بھارت میں پارلیمانی انتخابات ہونیوالے ہیں اور ان ریاستوں کے انتخابی نتائج پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہوں گے۔