Saturday, April 20, 2024

بھارت میں دلہنوں کو تیار کرنے کا مقابلہ

بھارت میں دلہنوں کو تیار کرنے کا مقابلہ
March 18, 2015
کوچی(ویب ڈیسک)بھارت میں دلہنوں کو تیار کرنے کا مقابلہ ہوا جس میں پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ نے اپنے فن کےجوہردکھائے۔ ہندو، مسلم، عیسائی دلہنیں اس طرح تیار کیں کہ لوگ حیران ہوگئے۔ ریاست کیرالہ میں ہونے والے اس مقابلے کا مقصد مقامی سطح پر کام کرنے والے میک اپ آرٹسٹس کے فن کو اجاگر کرنا ہے۔ کیرالہ بیوٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سوبھا کنجن کا کہنا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والی تمام میک اپ آرٹسٹس کا اپنا بیوٹی پارلر ہےکوئی بال بنانے میں ماہر ہے تو کوئی میک اپ کرنے میں۔ اگران کے کام کو لوکل پسند کیا جائے گا تو وہ ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی۔ مقابلہ تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا مجموعی طور پراکیس بیوٹیشنز نے اس میں حصہ لیا۔ ماڈلز کو ہندو، مسلم اور عیسائی دلہنوں کی طرح تیار کیا گیا تھا،مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو اس شعبے کی طرف راغب  کرنا ہے۔