Thursday, March 28, 2024

بھارت میں خطاب کے دوران ٹرمپ کی اردو الفاظ بولنے کی کوشش

بھارت میں خطاب کے دوران ٹرمپ کی اردو الفاظ بولنے کی کوشش
February 24, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے اردو الفاظ بولنے کی کوشش کی۔ مودی کو چائے والا کی بجائے چوئی والا کہہ دیا۔ سچن ٹنڈولکر کی بات ہوئی تو انہیں سیوچن بولا۔ ادھر مودی امریکی صدر کے استقبال کے دوران حواس باختہ دکھائی دیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو روایتی انداز میں زور سے گلے لگایا اور پھر خاتون اوّل کو دیکھا تو تمام تر سفارتی آداب ہی بھول گئے۔ پہلے مصافحہ کیا تو ہاتھ نہیں چھوڑا۔ پھر گاڑی تک لے جاتے تمام تر توّجہ ملانیا پر مرکوز رکھی۔