Friday, April 19, 2024

بھارت میں جنونیت جیت گئی ،شرفا کا کھیل ہار گیا ،آئی سی سی نے علیم ڈار کوسیریزکے بقیہ میچوں میں ایمپائرنگ سے روک دیا

بھارت میں جنونیت جیت گئی ،شرفا کا کھیل ہار گیا ،آئی سی سی نے علیم ڈار کوسیریزکے بقیہ میچوں میں ایمپائرنگ سے روک دیا
October 19, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت   میں  جنونیت   جیت  گئی شرفا کا کھیل کرکٹ ہار گیا ، کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے  بھارتی انتہا پسندوں کے ڈر سے  پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز میں ایمپائرنگ سے روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی حکومت کی طرف سے مطالبہ ہوا نہ کرکٹ بورڈ نے درخواست کی لیکن  کرکٹ کی عالمی  تنظیم نے از خود ہی  علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز میں بطور ایمپائر ذمہ داریاں انجام دینے سے روک دیا۔  پاکستانی  امپائر علیم ڈار نے  بائیس اکتوبر کوچنائی اور پچیس اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے میچوں میں ایمپائرنگ کرنا تھی لیکن ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے  بھارت میں موجود علیم ڈار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر بھارت چھوڑ دیں کرکٹ مبصرین کا کہنا ہےہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آئی سی سی علیم ڈار کو تحفظ فراہم کرنے کا انتظام کرتی  لیکن  وہ   بھارتی   غنڈوں   سے  ڈر گئی۔