Tuesday, May 21, 2024

بھارت میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے

بھارت میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے
August 4, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی سے ملحقہ شہر تھانے میں واقع تین منزلہ عمارت گرنے سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارت کے شہرتھانے کے علاقے نوپاڑہ میں پچاس برس پرانی خستہ حالت 3 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں تاحال نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کو مخدوش قراردیا جاچکا تھا جس کے باوجود رہائشی عمارت خالی کرنے پر تیار نہیں تھے۔