Tuesday, May 21, 2024

    بھارت میں تحقیقاتی صحافت کاگلادبانےکی کوشش،گھپلوں پر کام کرنے والا صحافی پر اسرار طور پر موت کے منہ میں چلاگیا

      بھارت میں تحقیقاتی صحافت کاگلادبانےکی کوشش،گھپلوں پر کام کرنے والا صحافی پر اسرار طور پر موت کے منہ میں چلاگیا
July 5, 2015
بھوپال (ویب ڈیسک)بھارت ہرآنے والےدن صحافیوں کے لیے خطرناک ملک بنتاجارہاہےملازمتوں کے  گھپلوں پر کام کرنے والے صحافی کی پراسرارموت نے بھارت میں تحقیقی صحافت کرنے والوں کی زندگی سے متعلق کئی سوال اٹھادئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تحقیقاتی صحافت کاگلادبانے کی کوشش کی جارہی ہے ل،  ہندی نیوز چینل آج تک کے لیے کام کرنے والا اکشے سنگھ ریاست مدھیاپردیش میں ملازمتوں میں ہونے والےگھپلوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔ اس کیس میں  سابق وزیرتعلیم لکشمی کانت شرما  سمیت کئی سیاستدان اوربیوروکریٹس گرفتاربھی ہوچکے ہیں۔ اکشے نے جمعہ کواپنی ٹیم کےہمراہ جھابوا ڈسٹرکٹ میں اس لڑکی کے والدین سے انٹرویو مکمل کیا تھا جس کا نام اس گھپلے میں آنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹی وی چینل کا ایک صحافی ایک اسٹوری کور کر رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور اسے اسپتال میں داخل کرادیا گیاجہاں پر وہ  بعد میں  دم توڑگیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ صحافی اکشے سنگھ اور کیس سے جڑے اہم گواہوں کے قتل کے بعد کئی سیاستدانوں نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان سے مستعفیٰ ہونے کامطالبہ کیا ہے۔