Sunday, May 12, 2024

بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
April 22, 2021

ممبئی (92 نیوز) ایک بار پھر ذکر کرتے ہیں بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا جس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد کا دورہ بھارت بھی چیلنج بن گیا ہے۔ ایونٹ کی متحدہ عرب امارات یا آسٹریلیا منتقلی کا امکان ہے۔

بھارت میں کورونا کا طوفان کیا نہیں سج سکے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میدان کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث میگا ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تشویش لاحق ہوگئی کہ ایونٹ کہاں کرایا جائے۔

صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 16 اپریل کو آئی سی سی وفد کا دورہ بھارت بھی چیلنج بن گیا۔ وفد کے بعض ارکان بھارت جانے کیلئے تیار نہیں۔ وفد نے ورلڈ کپ میچوں کے 9 مجوزہ وینیوز کا جائزہ لینا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیموں ، براڈ کاسٹرز اور صحافیوں کی صحت وحفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے بعض ارکان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت کی بجائے آسٹریلیا میں کرانے کی تجویز دیدی۔