Tuesday, May 14, 2024

  بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی

   بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی
November 3, 2015
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف کانگریس  کی صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی میدان میں آ گئے، پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی ایوان صدر تک ریلی کی قیادت کی جس میں پارلیمنٹ کے ارکان شریک ہوئے، سونیا گاندھی نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات بھی  کی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے عدم برداشت اور تشددکی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، شیوسینا کے بلوائی بلاخوف ہر طبقے کے افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے خلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی ہے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں مارچ کا آغاز بھارتی پارلیمنٹ ہاؤس سےکیا گیا جس میں شامل افراد نےمودی سرکار اور بڑھتے ہوئے تشدد کے رحجان کے خلاف نعرے لگائے،ریلی ایوانِ صدر پہنچ کر ختم ہوئی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے  ملاقات بھی کی  اور صدر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ عدم برداشت کے خاتمے کے لئے اپنے آئینی اختیارات استعمال کریں۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی پہلے ہی مودی حکومت  کو ملک میں بڑھتے ہوئے  تشدد کے خاتمےکی ہدایت کرچکے ہیں۔ ادھرمقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کے مسلمان رکن انجیئنر رشید نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر سیاہ جھنڈوں سے استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔